| برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ سابق آمر مشرف کیخلاف لندن میں الگ مقدمہ چلایا جائیگا۔ جس کیلئے آئینی ماہرین سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے عوام ، میڈیا اور پورے ملک کا مطالبہ تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد معاملہ پاکستانی پارلیمنٹ میں ہے جس پر حکومت کو فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں سابق صدر پر مقدمہ ان لوگوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں چلایا جائیگا جو برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح سابق صدر کے اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مشرف کیخلاف کیس کرنے کیلئے عالمی سطح پر معروف قانونی ادارے کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔ | ||





No response to “UK.برطانوی شہری مشرف پر مقدمہ کریں گے”
Post a Comment